• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے نواز فیملی کو جائیداد کی منتقلی یا فروخت سے روک دیا

Nab Prevented Nawaz Family From Transferring Or Selling Property

نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے تینوں بچوں کو جائیداد کی منتقلی یا فروخت سے روک دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر جائیداد کی فروخت یا منتقلی عمل میں لائی گئی تو یہ قابل سزا جرم ہے۔

نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب لاہور کی طرف سے نواز شریف اور انکے تین بچوں مریم نواز ، حسن نواز اور حسین نواز کو خطوط 18 ستمبر کو لکھے گئے۔

سابق وزیر اعظم کو خط نیب آرڈیننس 99 کے سیکشن 23 کے تحت لکھا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ کسی قسم کی خلاف ورزی نیب آرڈیننس کے سیکشن 23 کی ذیلی شق اے کے تحت قابل سزا عمل ہے۔

نیب نے نواز شریف کے بچوں کو بھی جائیداد کی فروخت اور منتقلی سے روک دیا ، نیب لاہور نے مریم نواز، حسن اور حسین نواز کو بھی اس حوالے سے خطوط ارسال کر دیے ۔

شریف خاندان کو خطوط ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کے حوالے سے جاری گئے، نیب خطوط ڈی جی نیب لاہور کی منظوری سے جاری کیے گئے۔

 

تازہ ترین