• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وِل اسمتھ کی نئی ہالی وڈ فلم ’برائٹ‘ کا ٹریلر جاری

سنسنی خیز واقعات کی منظر کشی کرتی ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فینٹسی فلم ’برائٹ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

ہدایتکار ڈیوڈ ائیرکی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سیارے کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں انسان اور پر اسرار مخلوق ایک ساتھ رہتی ہیں اور ایک پولیس آفیسر کو خفیہ طور پر ایک مشن مکمل کرنے پر فورس کیا جاتا ہے۔

پولیس آفیسر کو مشن کے دوران ایسے ہتھیاروں کی تلاش کرنی ہوتی ہے جس سے تما م انسانوں اور اس پر اسرار مخلوق کی ہلاکت یقینی ہو جاتی ہے تاہم یہ پولیس آفیسر اس مشن کو مکمل کرنے سے انکار کرتے ہوئے لوگوں کی حفاظت کی ٹھان لیتا ہے۔

میکس لینڈیس اور ڈیوڈ ائیر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اداکار وِل اسمتھ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جوئیل اجرٹن،لوسی فرے، نومی ریپیس، ہیپی اینڈریسن اورکنیتھ کوئی سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

90ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والی یہ سنسنی خیز سائنس فکشن فینٹسی فلم ریجینسی انٹر پراسسز کے تحت رواں سال دسمبر میں سینما گھروں میں ریلیز کر دی جائے گی۔

تازہ ترین