• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل بیٹھے رہنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ

کئی گھنٹوں تک ایک ہی جگہ بیٹھ کر کام کرنے والے افراد ہوشیا ر ہوجائیں کیونکہ مسلسل بیٹھے رہنے سے قبل از وقت موت کے خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ کئی گھنٹوں تک مسلسل بیٹھ کر کام کرتے ہیں اور کام کے دوران ذرا بھی اٹھ کر چہل قدمی نہیں کرتے ان میں قبل از وقت موت کے خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔

طبی ماہر ین کے مطابق آفس میں مسلسل 8سے 9گھنٹوں تک بیٹھ کر کام کرنے والے افراد کو ہر آدھ گھنٹے بعد چہل قدمی کرنی چائیے۔ بیٹھے رہنا زیادہ اہم نہیں بلکہ یہ بات زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ آپ کرسی یا زمین پر کس طرح بیٹھتے ہیں۔

ایسے افراد جو ہر 30 منٹ بعد اپنی کرسی سے اٹھ کر ذرا سی چہل قدمی کرلیتے ہیں انہیں موت کا خطرہ کم سے کم رہتا ہے۔ لیکن ایسے لوگ جو مسلسل 60 سے 90 منٹ بیٹھے رہتے ہیں انہیں قبل از وقت موت کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

ماہرین نے تجویز پیش کی کہ ایسے لوگو ں کو چاہئے کہ وہ کچھ دیر کرسی پر بیٹھنے کے بعد چلتے پھرتے بھی رہیں کیونکہ زیادہ بیٹھے رہنے سے دوسری بیماریوں سمیت دل کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین