• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوں تو دنیا بھر میں فٹنس کی شوقین لڑکیاں خود کو فٹ رکھنے کے لئے کھانے پینے میں ذرا احتیاط ہی برتتی ہیں۔

امریکی ریاست ایریزونا میں ایک لڑکی نے بلکل اس کا اْلٹ کردکھایا ۔اس پیٹو لڑکی نے پاستا سے بھری پلیٹ سیکنڈز میں چٹ کرکے نا صرف شائقین کو حیران کردیا بلکہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا۔

لڑکی نے پاستا سے بھری پلیٹ چٹ کرنے میں ایسی پھرتی دکھائی کہ 26اعشاریہ 7سیکنڈز میں پوری پلیٹ صاف کردی۔واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 41سیکنڈز کا تھا جسے فیوریس پیٹی نامی شخص نے قائم کیا تھا۔

تازہ ترین