• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کا وہ گھر جس کا دروازہ امریکا میں کھلتا ہے

کینیڈا اور امریکہ کی سرحدی حدود کے درمیان واقع ایک گھر خاص اہمیت کا حامل ہے۔ اس پراپرٹی کے مالکان نے اسے 40 سال پہلے خریدا تھا۔ اس گھر کا ایک دروازہ کینیڈین حدود میں ہے اور دوسرا امریکا کی حدود میں آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 7000 اسکوائر فٹ پر محیط یہ جائیدار امریکہ اور کینیڈا کی سرحدی حدود کے سنگم پر موجود ہے جس کی قیمت ایک اندازے کے مطابق 1 لاکھ 9 ہزار ڈالرز ہے۔

اس خاص اہمیت کے حامل گھر کی خریداری کے لیے کئی خاندان اپنی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیںتاہم اس کی خریداری سے قبل دونوں ممالک سے سکیورٹی کلیئرنس لینا ضروری ہے۔

تازہ ترین