• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرانشاہ :پاکستان اور یوکے میڈیا الیون آج مدمقابل ہوں گے

Pakistan To Play Uk Media Xi In Miranshah Today

ورلڈ الیون ٹیم کے دورے بعد یو کے میڈیا الیون کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔ پاکستان الیون کے خلاف خیر سگالی کرکٹ میچ کا میلہ آج میران شاہ میں سجے گا۔

لاہور کے بعد وزیرستان کے کرکٹ کے میدان بھی آباد ہوں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل میجر آصف غفور نے قوم کو خوش خبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے بعد یو کے میڈیا الیون کی ٹیم میران شاہ میں میچ کھیلےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ میران شاہ میں امن میلہ سجے گا اور اس امن کپ کے ذریعے ہم ثابت کریں گے پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میچ براہ راست نشر کیا جائےگا جبکہ خیر سگالی کرکٹ میچ میں پاکستان الیون اور یو کے میڈیا الیون کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

میجر آصف غفور کا کہنا تھا کہ امن اورخوشحالی ہماری منزل ہےاور یہ کرکٹ میچ آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے فاٹا کے بہادر شہریوں کے ساتھ میچ کا وعدہ کیا تھا۔

میران شاہ کے یونس خان اسٹیڈیم میں خیر سگالی میچ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے ہورہا ہے۔ پاکستان الیون میں انضمام الحق، یونس خان، شاہد آفریدی، کامران اکمل، جنید خان، عمر گل، مشتاق احمد، ریاض آفریدی اور وجاہت اللہ واسطی جیسے اسٹارز ان ایکشن ہوں گے
جیسے اسٹارز ان ایکشن ہوں گے۔

تازہ ترین