• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کو سیلابی صورتحال کا سامنا

بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا پناہ گزینوں کونئی آزمائش کا سامنا، طوفانی بارش کے بعد کیمپوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا۔ مصیبت کے مارے پناہ گزین کیمپ خالی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

بنگلہ دیش کے علاقے کٹپالونگ میں موسلادھاربارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے روہنگیا پناہ گزینوں سے ان کا عارضی ٹھکانہ بھی چھین لیا۔

سیلابی پانی پناہ گزین کیمپوں میں داخل ہوگیا جس کے باعث شدید مشکلات کا شکار روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

پناہ گزینوں نے کئی فٹ کھڑے پانی میں چلتے ہوئے اونچے اورمحفوظ مقامات پرپہنچ کر اپنی اوربچوں کی جان بچائی۔

تازہ ترین