• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا نیشنل بینک سے اکاؤنٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Sindh Bank To End Account In National Bank

سندھ ایکسائز کے سرکاری اکائونٹ سے ایف بی آر کی براہ راست کٹوتیوں کے بعد حکومت سندھ نے نیشنل بینک سے اکاونٹ ختم کر کے سندھ بینک میں اکاونٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مقصد کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ خزانہ کو اسٹیٹ بینک سے اکائونٹ منتقل کرنے کے لیے اجازت نامہ کی ہدایت جاری کردیں۔

تفصیلات کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور سندھ ریو نیو بورڈ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کو این ایف سی ایوارڈ سے بھی محروم رکھنے کے ساتھ براہ راست کٹوتیاں بھی جاری ہیں، یہ ہرگز قابلِ قبول نہیں۔

غیر آئینی کٹوتیاں بند نہیں ہوئیں تو عدالت سے رجوع کریں گے ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سندھ حکومت کی ایف بی آر اور نیشنل بینک سے براہ راست کٹوتی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت کے محکمہ ایکسائز کے اکائونٹس سے 6 ارب روپے کے قریب براہ راست کٹوتی کی گئی ہے، جوکہ غیر آئینی ہیں، اور یہ رقم سندھ کو واپس ملنی چاہیے۔

تازہ ترین