• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،طارق روڈسوسائٹی قبرستان کےقریب ہائی ایس ٹینکرسےٹکراگئی

Hiace Collided With Oil Tanker In Karachi

کراچی کے علاقےطارق روڈسوسائٹی قبرستان کےقریب ہائی ایس ٹینکرسےٹکراگئی جس کے نتیجے میں  8 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک پانی کا ٹینکر  بینک کے باہر کھڑا تھا کہ تیز رفتاری سے آنے والےاسکول وین اس سے ٹکرا گئی۔

واقعے میں ز خمی ہونے والے آٹھ افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثےکےبعدٹینکرسےپٹرول بہنےلگا جس کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

 انتظامیہ اور لوگوں کی بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ  کر ہونے والے ممکنہ نقصان سے  نمٹنے کی کوشش کی۔

یاد رہےرواں سال جون میں، قوم کو ایک بڑے سانحے سے گزرنا پڑاتھا جب بہاولپور کے علاقےاحمدپورشرقیہ میں آئل ٹینکر کو حادثہ پیش آیا  جس میں 152 لوگوں کی جانیں چلی گئیں تھیں اور کئی زخمی بھی ہوئے۔

تازہ ترین