• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی تعاون تنظیم رابطہ گروپ کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

Oic Shows Solidarity To Kashmiris

اسلامی تعاون تنظیم کےرابطہ گروپ نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے سلامتی کونسل سے اپنی قراردادوں پر عمل در آمد کا مطالبہ کیا ہے، وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی جابرانہ کارروائیوں میں 28 برس کے دوران 95 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہوئے۔

نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم کےرابطہ گروپ کےاجلاس میں وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میںزیرحراست کشمیریوں کوبدترین تشددکانشانہ بنایاجاتاہےاور10ہزارخواتین کوزیادتی کانشانہ بنایاجاچکاہے۔

اجلاس میں ترک نائب وزیراعظم سمیت دیگرممالک کےنمائندوں نےشرکت کی۔

ارکان نے کشمیری عوام سےاظہاریکجہتی کرتے ہوئے سلامتی کونسل سےقراردادوں پرعملدرآمدکامطالبہ کیا۔

تازہ ترین