• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان الیون نے یوکے میڈیا الیون کو 133رنز سے ہرادیا

امن کپ خیرسگالی میچ میں پاکستان الیون نے یوکے الیون کو 133رنز سے بآسانی شکست دے دی۔

شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کے یونس خان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان الیون نے یوکے الیون کو جیت کے لئے 254رنز کا ہدف دیا، جواب میں مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 120رنز بناسکی، نثار آفریدی ناقابل شکست 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس سے قبل یوکے الیون نے ٹاس جیت کر پاکستان الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی، اوپنر کامران اکمل اور یاسر حمید نے 51 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

یاسر حمید 19 رن بناکر آؤٹ ہوئے، کامران اکمل اور عمر امین نے بھی جارحانہ بیٹنگ کی لیکن دونوں بیٹسمین کے ریٹائرڈ آؤٹ ہونے کے بعدسابق کپتان انضمام الحق اورشاہد آفریدی بیٹنگ کے لئے میدان میں اترے۔

شاہد آفریدی نے روایتی جارحانہ انداز اپنا کر میران شاہ میں شائقین کو خوب محظوظ کیا اور کئی شاندار چھکے لگائے۔انضمام الحق نے بھی کچھ ہاتھ دکھائے۔


آفریدی 80 اور انضمام 28 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے ، یوں پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 253 رن بنائے۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان خیر سگالی میچ شمالی میران شاہ میں یونس خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجارہاہے، میچ میں  شاہد آفریدی، یونس خان ،عمر گل اور دیگر اسٹارز ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔


شاہد آفریدی میچ سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کررہے ہیں

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر اسٹیڈیم کی تصویر جاری کی اور’سر زمینِ امن پر خوش آمدید‘ کا پیغام دیا۔

بعد ازاں انہوں نے ایک اور پیغام ’دہشت گردی سے انکار‘ جاری کیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفوراور کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمدبٹ بھی اسٹیڈیم پہنچے۔

شہریوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنےکے لیےکرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہے۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا جارہا ہے

اس موقع پر پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ امن کپ کے ذریعے ثابت کریں گے پاکستان ایک پُرامن ملک ہے۔دہشت گردی کو دوبارہ پنپنےنہیں دیں گے۔

تازہ ترین