• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے دارالحکومت ماسکو میں فلائنگ مشین کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں منفرد نوعیت کے بغیر انجن والے جہاز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

ماسکوکے دریا پر منعقد ہونے والے اپنی نوعیت کے اس منفرد مقابلے میں دنیا بھر سے آئی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنے تیار کردہ بغیر انجن والے جہازوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔

اس دلچسپ مقابلے میں منفرد کاسٹیومز زیب تن کئے شرکاء نے چھوٹے طیاروں،عمارت، اینگری برڈ ، اسپیس شپ ،فلائنگ لابسٹر، شاپنگ ٹرالی سمیت مختلف اشکال اور کارٹون کرداروں والی فلائنگ مشین کے ساتھ پلیٹ فارم سے چھلانگ لگانے کا شاندار مظاہرہ کیااور زیادہ سے زیادہ فاصلہ طر کرتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی۔

اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے سیکڑوں تماشائیوں نے ماسکو کا رُخ کیا اور اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔

 

تازہ ترین