• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان غیروں کی جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتا رہا، احسن اقبال

Pakistan Always Remained At Forefront Of Others Wars Ahsan Iqbal

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان غیروں کی جنگ میں بھی ہر اول دستے کا کردار ادا کرتا رہا۔

اسلام آباد میں بین الاقوامی یوم امن کے حوالے سے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سوویت جنگ میں ہم ہنسی خوشی پہنچ گئے کہ ہمارابھی مفادہوگا ،مغرب نے سوویت یونین کو شکست دے کر انعام کی ٹرافی لی اور ہمارے حصے میں بے امنی اور لاکھوں افغان مہاجرین آئے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک ،قوم کی ترقی کے لیے امن نہایت ضروری ہے، امن نہ ہوتوچاہے بہترین ٹیکنوکریٹ آجائیں ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت سے قبل عالمی میڈیا پاکستان کی معاشی زبوں حالی بیان کررہا تھا،آج وہی میڈیا پاکستانی معیشت کے استحکام کی خبریں دے رہاہے،اسے تبدیلی کہتے ہیں جو آگئی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ کچھ لوگ مذہب کی غلط تشریح کرکےنوجوانوں کوگمراہ کرتےہیں۔

تازہ ترین