• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابا گرومیت کی زندگی پر فلم کی شوٹنگ کا آغاز

Film Shooting Start On Gurmeet Life

بھارت کے نام نہاد ’مذہبی پیشوا ‘ گرمیت رام رحیم سنگھ کی عیاشی پر مبنی زندگی پر بالی ووڈ کے معروف فلم ساز اشوش مشرا کی ہدایت کاری میں فلم ’کب ہو گا انصاف ‘کے پہلے گانے کی شوٹنگ دہلی میں شروع ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں گرمیت رام کی ابتدائی زندگی سے لیکر عصمت دری کیس اور 20سال کی سزا تک کی کہانی کو پردہ سکرین پر دکھایا جائے گا ۔

فلم میں گرمیت رام رحیم سنگھ کا کردار سنجے میگی جبکہ ہنی پریت کا کردار بھارت کی معروف آئٹم گرل راکھی ساونت نبھائیں گی جبکہ گرمیت رام کے ہنی پریت سے تعلقات کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

فلم’کب ہوگا انصاف‘ کو 22دسمبر کو سنیماؤں کی زینت بنایاجائے گا۔

فلم میں سی بی آئی کے انوسٹی گیشن آفیسر کا کردار معروف بھارتی ٹی وی شو ’’بگ باس ‘‘ میں حصہ لینے والے اعجاز خان ادا کر رہے ہیں ۔

 

تازہ ترین