• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنانے پھر سےگھڑ سواری کی تربیت لینا شروع کردی

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ’مانیکرنیکا:دی کوئین آف جھانسی‘ کے اہم کردار کے لئے گھڑ سواری کی تربیت لینا دوبارہ سے شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’سمرن‘ میں ان کی اداکاری کو شائقین نے بہت سراہا ہے اور اب وہ اپنی نئی فلم ’مانیکرنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘کے کردار کے لئے گھڑ سواری کی تربیت لے رہی ہیں۔

Kangana 1_l

کنگنا رناوت فلم ’سمرن‘ کی پروموشن میں مصروف ہونے کے باعث کچھ ماہ سے گھڑ سواری نہیں سیکھ پا رہی تھیں جبکہ انہوں نے رواں سال کے آغاز سے ہی گھڑ سواری کی تربیت لینا شروع کر دی تھی۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج کل وہ زیادہ سے زیادہ وقت گھڑ سواری کو دے رہی ہیںصرف فلم کی شوٹنگ کے لیے نہیں بلکہ ان کوگھڑ سواری کا بے حد شوق بھی ہے۔

اس فلم کی کہانی جھانسی کی رانی لکشمی بائی کی زندگی پر مبنی ہے۔

’مانیکرنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ آئندہ سال اپریل میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 

تازہ ترین