• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ یوسف زئی اور پریانکا چوپڑا کے درمیان ملاقات

پاکستانی سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے درمیان ملاقات ہوئی جس پر دونوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

بھارتی ذرائع کے مطابق یونیسیف کی سفیر اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا آج کل فلاحی کاموں میں مصروف ہیں اسی سلسلے میں انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کی جہاں ان کی ملاقات ملالہ یوسف زئی سے ہو ئی۔

دونوں نے ایک دوسرے سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا جس میں پہل ملالہ نے کی جبکہ اس کے جواب میں پریانکا نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس طرح میری ملاقات ملالہ سے ہوگی۔

سوشل میڈیا پرملالہ اور پریانکا نے ایک دوسرے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ ٹوئٹ کا تبادلہ کیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں نے خواتین اور بچوں کی تعلیم اور حقوق پر بات کی ۔

اس کے علاوہ پریانکا نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پرایک دلکش پیغام ملالہ کےلیے لکھا ۔

 

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

پریانکا کا کہنا ہے کہ ملالہ ایک مثالی شخصیت ہیں ان تمام لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے جو اس دنیا کو مستقبل کے لئے بہتر جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ ملالہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان کے دیہی علاقوں خاص طور پر سوات میں تعلیم کو فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

تازہ ترین