• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Stock Exchange

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 43 ہزار 300 کی سطح سے نیچے آگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کا رجحان دیکھا گیا ۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 175 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی ، جس سے انڈیکس 43 ہزار 172 کی کم سطح تک ریکارڈ کیا گیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کاکہنا ہےکہ مارکیٹ میں ریج بانڈ ایکٹویٹی دیکھی جارہی ہے ۔ حصص بازار میں شیئر کے حجم میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے ۔

تازہ ترین