• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی دنیا حمایت نہیں کریگی،ایران

World Cannot Support For The Nullification Of Nuclear Accord Iran

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والا ملک عالمی برادری میں تنہائی کا شکار ہو جائے گا۔

Trump-Rohani-222

ایرانی خبر رساں ادارے سحر کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ دو طرفہ معاہدہ نہیں بلکہ جس ملک نے بھی اس معاہدے کی خلاف ورزی کی وہ اپنے وعدوں کو توڑتے ہوئے تنہائی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

Trump-Rohani-333

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کرے تو امریکی عوام اور اس کے اتحادی ممالک بالخصوص یورپی ممالک اس کی حمایت نہیں کریں گے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران ایرانی قوم کے خلاف غیر سفارتی زبان استعمال کرنے پر عوام سے معافی مانگنے کے منتظر ہیں۔

تازہ ترین