• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Petrol Shortage In Lahore

لاہورکے بعض علاقوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت سے شہریوں کو بدترین مشکلات کا سامنا ہے، سپلائی کم ہونے کے باعث پیٹرول پمپوں پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب اور رسد میں فرق بڑھنے کے باعث شہریوں کو پیٹرول کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بعض پٹرول پمپوں پرپٹرول مل رہا ہے، جبکہ کچھ پر لمبی قطاریں لگی نظر آ رہی ہیں۔

لاہور کےکئی پٹرول پمپوں پرپٹرول کی قلت کے باعث شہری مارے مارے پھرنے لگے، وہ پریشان ہیں کہ نہ ہی قیمتیں بڑھی ہیں،نہ ہی کوئی اور وجہ دکھائی دیتی ہے، پھر یہ صورتحال کیوں پیداہوئی ہے؟

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کا اس قلت کے حوالے سے کہناہے کہ طلب اور رسد کا فرق قلت کی وجہ بنا ہے۔

پیٹرول پمپ مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قلت کا فوری نوٹس لے اور سپلائی بحال کرائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔

تازہ ترین