• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم 'دی میئرووِٹز اسٹوریزکا پہلا ٹریلر جاری

ہالی وڈکی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم 'دی میئرووِٹز اسٹوریزکا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارنوہ باؤمبیک کی اس دلچسپ فلم کی کہانی ایک ایسے معمر شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنی زندگی میں فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے لا تعداد کامیابیاں حاصل کرتا ہے اور عمر کی آخری حصے میں اس کا خاندان اپنے والد کیشاندار اور کامیاب زندگی کا جشن منانے کیلئے نیو یارک میں جمع ہوتے ہیں ۔

ایلی بس،نوہ باؤمبیک اور اسکاٹ لیوڈن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی و ڈ کے نامور اداکارایڈم سینڈلر، بین اسٹیلر، ایما تھامپسن، ڈسٹن ہوفمین ، الزبیتھ مارول ، جیمز ہملٹن اور ابیکا مِلر سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں ۔

کامیڈی اور ڈرامے کا مکس تڑکا لئے یہ دلچسپ فیملی فلم 13اکتوبر کو نمائش کیلئے ریلیز کر دی جائیگی۔

تازہ ترین