• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم وِکٹوریہ اینڈ عبدل کافائنل ٹریلر جاری

ملکہ اور کلرک کی انوکھی دوستی کی عکاسی کرتی ہالی وڈ کی کی نئی بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم وِکٹوریہ اینڈ عبدل کافائنل ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

ہدایتکاراسٹیفن فریرز کی اس فلم کی کہانی ملکہ ء وکٹوریہ کے گردگھوم رہی ہے جن کی بھارت کے دورے پر ایک معمولی کلرک سے دوستی ہو جاتی ہے ۔

ناول پر مبنی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار ہ جوڈی ڈینچ ملکہ وکٹوریہ کے کردار میں جلوۂ گر ہو رہی ہیں جبکہ نوجوان کلرک کے کردار میں بالی وڈ اداکار علی فضل دکھائی دینگے ، اس کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈی ایزارڈ،عدیل اختراور مائیکل گیمبن سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔

ٹِم بیون اورایریک فیلنر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ڈرامہ فلم فوکس فیچرز کے تحت کل 22ستمبر کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین