• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کردستان: عراقی قیادت آپس میں مذاکرات کرے، سعودی عرب

Kurdistan Crises Saudi Arabia Urged Iraqi Leadership For Dialogue

سعودی عرب نے عراق کی مرکزی قیادت اور صوبہ کردستان کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ مشترکہ قومی مفادات اور ملک کی وحدت کے لیے آپس میں مذاکرات کریں۔

Saudi-Kurd-222

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی قیادت کے درمیان ہونے والے مذاکرات ملک میں امن و استحکام، ملک کی وحدت اور خود مختاری کے ضامن ہونے چاہئیں۔

بیان میں صوبہ کردستان کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب عراق کی تمام سیاسی قوتوں کو دستور کے تحت طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد پر زور دیتا رہے گا۔

Saudi-Kurd333

سعودی حکومت نے صوبہ کردستان کی قیادت کی طرف سے آزادی کے ریفرنڈم کو ملتوی کیے جانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے خطے کو کئی خطرات سے بچانے میں مدد ملے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراق میں کوئی بھی یک طرفہ اقدام خطے کے حالات کو مزید پیچیدہ بنانے کا موجب بن سکتا ہے۔

تازہ ترین