• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی نوجوان کا اینٹوں سے بنی عمودی دیوار سر کرنے کا مظاہرہ

یوں تودنیا میں کرتب بازی کے شوقین منچلوں کی کمی نہیں لیکن ان میں سے بعض نوجوان ایسے حیرت انگیز کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں اور تعریف کئے بغیر رہ نہ سکیں ۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی کھلاڑیوں میں کیا جا سکتا ہے جس نے فلمی ہیرو اسپائڈر مین کا انداز اپنایا اور بلندو بالادیوار پر چڑھ دوڑا۔

چین سے تعلق رکھنے والے نوجوان بغیر کسے سہارے کیاینٹوں سے بنی تیس فٹ اونچی دیوار پریوں تیزی سے چڑھا کہ جیسے حقیقتاََ اسپائیڈر میں ہی تو ہو۔

یوں عمودی دیوار کو با آسانی سیکنڈ میں سر کرتے نوجوان کے اس کارنامے پر دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے اور اُسکی مہارت کی خوب داد دی۔

تازہ ترین