• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے آئی ٹی اساتذہ اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج

It Teachers In Kpk Protest For Their Rights

خیبر پختون خوا میں آئی ٹی اساتذہ اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج بن گئے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت ان کی نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے اور انہیں مستقل کیا جائے۔

صوبے کے مختلف اضلاع سے آئی ٹی اساتذہ پشاور پریس کلب کے باہر جمع ہوئے،جن کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا حکومت ایک جانب تعلیمی اصلاحات کی بات کرتی ہے تو دوسری جانب سیکڑوں اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کیا جارہا ہے۔

پشاور پریس کلب کے باہر جمع ہونے والے صوبہ کے مختلف اضلاع سے آنے والے ٹیچرز نےپلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے حقوق کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

اساتذہ کا کہناہے کہ اگر ان کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا تو بچوں کا تعلیمی مستقبل متاثر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہوئے ہیں اس لئے انہیں بھی دیگر ملازمین کی طرح مستقل کیا جائے۔

تازہ ترین