• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے کی ایمانداری

Asf Staff Shows Honesty On Lahore Airport

لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے کی جانب سے ایمانداری کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا، اے ایس ایف عملے نے لندن جانے والے مسافر کا گمشدہ سامان اسے واپس لوٹا دیا۔

قومی ایئرلائنز کی پروازپی کے 757 کےذریعے لاہور سے لندن جا نےوالامسافر احسن کھوکھر1ہزار675 پاؤنڈز اور لیپ ٹاپ لاہور ایئرپورٹ کےلاؤنج میں بھول گیاتھا۔

اے ایس ایف حکام نےسی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے مسافر کوتلاش کر کےاس کی اشیاء لوٹادیں،مسافر احسن کھوکھر تحریکِ انصاف کے رہنما کرامت کھوکھر کا نواسہ ہے۔

لندن جانے والے مسافر کا جو سامان لوٹایا گیا ہے اس کی مالیت تقریباً 3 لاکھ روپے تھی۔

تازہ ترین