• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیس ستمبر کا دن تئیس کی رات کا دورانیہ برابر ہوگا

September 22 And 23 Will Have Equal Day And Night

شمالی کرے کے بیشتر ممالک سمیت پاکستان میں آج (22 ستمبر)دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوگا۔

رات اور دن کا دورانیہ سال میں دو مرتبہ برابر ہوتا ہے،پہلی مرتبہ21اور 22مارچ اور دوسری مرتبہ22اور23ستمبر ،یعنی پہلی مرتبہ21مارچ کا دن ،21، 22مارچ کی درمیانی شب کا دورانیہ برابر ہوتاہے جبکہ دوسری مرتبہ22ستمبر کا دن اور22، 23ستمبر کی درمیانی شب کا دورانیہ برابر ہوگا۔

سورج سال میں دو مرتبہ خط استواء سے گزرتاہے۔ پہلی مرتبہ21، 22مارچ کو جنوبی کرہ میں واقع خط جدی سے شمالی کرہ میں واقع خط سرطان کی جانب سفر کے دوران اس روز دن اور رات برابر ہوتے ہیں۔اسی طرح 22اور23ستمبر کے روزسورج دوسری مرتبہ عین خط استواء پر ہوتا ہے جب وہ شمالی کرہ میں واقع خط سرطان سے جنوبی کرہ میں واقع خط جدی کی جانب سفر کے دوران ، اس روز بھی پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دن اور رات کا دورانیہ تقریباًبرابر ہوتا ہے ۔

شمالی کرے میں 22ستمبر کے بعد راتیں طویل اور دن مختصرہونا شروع ہوجاتے ہیں اور یہ سلسلہ22دسمبر تک جا ری رہتاہے اور اس روز پاکستان سمیت شمالی کرہ میں واقع کئی ممالک میں سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہو تی ہے، جبکہ جنوبی کرہ میں 22دسمبر کو طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو تی ہے۔

اسی طرح22دسمبر کے بعد سورج خط جدی سے خط سرطان کی جانب سفر شروع کر دیتا ہے، 22اور23مارچ کو ایک مرتبہ پھرعین خط استواءپر موجود ہوتا ہے اور اس روز بھی دن اور رات کادورانیہ برابر ہو جاتا ہے۔

بائیس مارچ کے بعد شمالی کرہ میںراتیں مختصر اور دن طویل ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور یہ سلسلہ21اور22جون تک جاری رہتا ہے۔ اس روز سال کا طویل ترین دن اور رات مختصر ترین ہو جاتی ہے۔

تازہ ترین