• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 9 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہو گئے

Foreign Reserves Near About 20 Billion Dollar

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 9 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ستمبر 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20 ارب 9 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

ان ذخائر میں سے 14 ارب 28 کروڑ 36 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 5 ارب 81 کروڑ 61 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 15 ستمبر 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی مد میں 47 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی جس کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 14 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

 

تازہ ترین