• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی اینیمیٹڈ فلم ’فرڈینینڈ‘ کا نیا ٹریلر جاری

ایڈونچر، اینیمیٹڈ اور کامیڈی فلموں کے دیوانوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کی نئی آنے والی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم فرڈینینڈ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

کارلوس سلڈانہا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بیل کے گرد گھوم رہی ہے جسے لڑنا بلکل نہیں آتا اور وہ لڑائی سے زیادہ پھولوں کی خوشبو اور کھیل کود میں دلچسپی رکھتا ہے۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں معروف امریکی ریسلر جان سینا، مارک ویلے، جیبریل ایجلیسیاس، کیٹ میک کینن، پال فیج اور ٹریور نوہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

پال فیج اور جان ڈیور کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 15دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین