• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی میں منشیات فروش ہلاک، لائنز ایریا سے 3افراد زیر حراست

Karachi Drug Peddler Arrested As 3 Criminal In Operation

کراچی کے علاقے کیماڑی میں پولیس مقابلے میں منشیات فروش مارا گیا، لائنز ایریا میں سرچ آپریشن کے دوران 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

کیماڑی سکندرآباد کے علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ سے منشیات فروش کمال عرف کمالہ مارا گیا، جبکہ 5 ساتھی فرار ہوگئے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔

لائنز ایریا میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مخصوص گلیوں کا محاصرہ کیا ، گھروں کی تلاشی لی اور تین افراد کو حراست میں لیا۔

مچھر کالونی میں سترہ سالہ فیاض کا پڑوسی انیس عرف بابو اور جونی سے جھگڑا ہوا جس کے بعد دونوں کے گھر والے بھی لڑ پڑے۔ فائرنگ سے فیاض اور راہگیر نور ہلاک جبکہ انیس اور یونس زخمی ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

تازہ ترین