• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سن 1918سے چلنے والے مقدمے کی 99ویں سالگرہ

Case Since 1981 Welcomes 99th Birthday

عدالت عظمیٰ نے پانچ ہزار چھ کنال اراضی سے متعلق 1918سے چلنے والے مقدمہ کی سماعت مسول علیہ کے وکیل کی عدم حاضری کی بنائ پر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ہے،

درخو است گزاروں نے سپریم کورٹ کی پارکنگ میں مقدمہ کی 99سالہ سالگرہ مناتے ہوئے باقاعدہ طور پر کیک بھی کاٹا ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بنچ نے خیرپورٹامیوالی ضلع بہاولپور کی پانچ ہزار چھ سو کنال زمین کی ملکیت سے متعلق 1918 سے چلنے والے مقدمہ کی سماعت کی تو مسول علیہ کاوکیل پیش نہ ہوا،جس پر فاضل عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

مقدمہ کے سلسلے میں بہاولپور سے اسلام آباد آنے والے درخواست گزاروں کاکہناتھاکہ ان کے بزرگ شہاب الدین ولد شیر خان اس زمین کے مالک تھے اور ان کی بیوی ہماری پرنانی تھی، بزرگ 1918میں فوت ہوئے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے سپریم کورٹ کی پارکنگ میں مقدمہ کی ننا نو ے سالہ سالگرہ مناتے ہوئے باقاعدہ طور پر کیک بھی کاٹا،یاد رہےکہ فیاض حسین اور دیگر ستر افراد کے در میا ن زمین کی وراثت کا1918سے مقدمہ زیر سماعت ہے ۔

 

تازہ ترین