• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
India 2nd Win Against Australia At Kolkata Odi

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں پانچ میچز کی سیریز میں مسلسل دوسری ناکامی اٹھانا پڑی۔ کلدیپ یادیو کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ہوم ٹیم نے 252 رنز کے کم اسکور کا کامیابی سے دفاع کرکے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

کولکتہ ون ڈے میں کینگروز50 رنز سے شکست کھا گئے۔ نسبتاً آسان ہدف کے تعاقب میں کینگروز 43.1 اوورز میں 202 پر ڈھیر ہوگئے۔

مارکس اسٹوئنز 62 اور کیریئر کا 100واں ون ڈے کھیلنے والے کپتان اسٹیون اسمتھ نے 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھونشور کمار نے بھی تین وکٹ لیے ۔

قبل ازیں بھارتی ٹیم 252 پر آئوٹ ہوگئی۔ کوہلی نے 92 اور اجنکیا رہانے نے 55 رنز بنائے، کولٹر نیل اور کین رچرڈ سن نے 3،3 کھلاڑی آئوٹ کیئے۔ کوہلی مین آف دی میچ رہے۔

 

تازہ ترین