• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع

Pakistan Srilanka Series Squad Expected To Announce Today

پاکستان ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی نے سوچ و بچار کے بعد گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا بیٹسمین اظہر علی کو ٹیم کے ساتھ متحدہ عرب امارات لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اظہر علی کو جلد فٹ کرنے کے لئے جمعرات کو انہیں انجکشن لگایا گیا۔ ان کی فٹنس کو دیکھتے ہوئے اوپنر احمد شہزاد کو بھی ساتھ لے جانے کا فیصلہ ہوا ہے، جبکہ آف اسپنر بلال آصف کی شمولیت کا امکان کم ہے۔

ہوم سیریز کے باوجود پی سی بی 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم بھیجنے کو تیار نہیں ہے۔ تو قع ہے کہ 16 رکنی ٹیم میں لیفٹ آرم اسپنر محمد اصغر کو شامل کیا جائے گا۔ جمعے کو یاسر شاہ کا فٹنس ٹیسٹ محض رسمی کارروائی ہوگا، انہیں لازمی ٹیم میں جگہ ملے گی۔

محمد اصغر پاکستان ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دورے کر چکے ہیں اس لئے انہیں ترجیح دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی کی میڈیکل رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں لیکن سنیئر بیٹسمین پر ٹیم انتظامیہ چانس لینے کو تیار ہے۔

سولہ ر کنی ٹیم کا اعلان جمعے کو متوقع ہے۔ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سرفراز احمد (کپتان)، شان مسعود، سمیع اسلم، احمد شہزاد، حارث سہیل، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، عثمان صلاح الدین، محمد عامر، حسن علی، یاسر شاہ، محمد اصغر، وہاب ریاض، محمد عباس اور میر حمزہ ہیں۔

تازہ ترین