• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین جینز والا بنولاتیار،کپاس پر اسپرے کی ضرورت نہیں رہے گی

There Will Be No Need To Spray On Cotton

کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے،پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ مالیکولر بائیوٹیکنالوجی نے 3جینزوالاایسا بنولا تیار کر لیا،جس سےاُگنےوالی کپاس پر اسپرےکی ضرورت نہیں رہےگی۔

زیادہ جھاڑ والےاس بیج پر وائرس یا سنڈی بھی حملہ آورنہیں ہو سکےگی،جبکہ پھُٹی سےحاصل ہونےوالابنولا باربار استعمال بھی کیاجاسکےگا۔

پاکستان کپاس کی پیداوار کےحوالےسے دنیا میں چوتھے نمبر ہے ،پنجاب یونیورسٹی شعبہ مالی کیولر بائیو ٹیکنالوجی کے اساتذہ اور طلباءنے ایسا بیج تیار کرلیا،جس سے کسانوں کو سالانہ 144 ارب روپےسے زیادہ کی بچت ہوگی۔

اس بیج سےنہ صرف کپاس کی پیداوار بڑھےگی،بلکہ اس پر امریکی،چتکبری،گلابی اور لشکری سمیت دیگرسنڈیاںحملہ آوربھی نہیں ہو سکیں گی، جراثیم کش ادویات کےاسپرےسےجان چھوٹنےکےساتھ ساتھ اس سے حاصل ہونےوالابیج باربار استعمال بھی کیاجاسکےگا۔

پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بتایا کہ نیشنل بائیو سیفٹی کمیٹی نے اس بیج کی منظوری دے دی ہے۔

اساتذہ اورطلباءنےبتایاکہ وہ اس بیج سے بہترین کپاس حاصل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کر چکے ہیں۔

تازہ ترین