• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جارحیت پر شہباز شریف کا اظہار مذمت

Shahbaz Sharif Condemns Indian Aggression

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پربھارتی فوج کی فائرنگ وگولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پاک افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔پوری قوم بہادر پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

شہباز شریف نے گولہ باری کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کے لیے ریلیف کیمپس قائم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریلیف کیمپس میں لوگوں کو ضروری سہولتوں کی فراہمی جاری رکھی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے۔

تازہ ترین