• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی جدید ٹیکنالوجی نے بلند معیار اور کم قیمت ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں تہلکہ مچایا ہوا ہے اس لیے آج وہاں بننے والی ہر چیز مختصر وقت میں عوامی سطح پر مقبولیت حاصل کرلیتی ہیں۔

انٹرنیٹ پر دو سال قبل شیئر ہونے والی ویڈیو ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی کیونکہ اب اس ویڈیو میں نظر آنے والے ننھے ڈرائیور کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

ویڈیو میں دکھائے جانے والے بچے کا نام لان ژنگ ہے اور اب وہ باقاعدہ تعمیراتی کمپنی میں ملازمت کررہا ہے۔

بچے کو مہارت کے ساتھ ٹریکٹرکی ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیکھ کر ایک تعمیراتی کمپنی اُسے نوکری کی پیش کش کی جہاں اب وہ بجری اور دیگر سامان کو ایک جگہ سے دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا کام کررہا ہے۔

 

 

 

تازہ ترین