• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں  پاکستان الیون اوربرطانوی میڈیا الیون کے درمیان ہونے والے خیر سگالی میچ کے کامیاب انعقاد سے ثابت ہوتاہے کہ بلاخر ’امن ‘ فتح یاب ہوا۔

اس موقع پر اپنے ایک بیان میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بھی یہی کہنا ہے کہ ’ شمالی وزیرستان میں تاریخی اور کامیاب ایونٹ نے ثابت کردیا کہ شمالی وزیرستان میں امن جیت گیا، پاکستانی مشکل وقت میں ثابت قدم رہتے ہیں، یہ اصل پاکستان اور وزیرستان ہے۔

اس میچ سے ساری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستانی ایک امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے۔

ادھرآئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دہشت گر دو ں کے خلاف آپریشن میں بے گھر ہونے والے قبا ئلیو ں کی بحالی کا عمل تقریباً مکمل ہو گیا ہے، ہم دہشت گردوں کو دوبارہ پنپنے نہیں دیں گے ۔

اس دوران کھیلے گئے میچ میں پاکستان الیون نے یوکے میڈیا الیون کو 133رنز سے شکست دی۔

شاہد آفریدی نے 80اور انضمام الحق نے 28رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ، پشاور زلمی، میڈیا اور فاٹا کے بہادر لوگوں کا تاریخی میچ کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں امن کی جیت ہوئی اور یہی نیاپاکستان اور وزیرستان ہے، ہم امن پسند قوم ہیں اور آج دنیا نے دیکھ لیا کہ باحوصلہ قومیں کس طرح مشکل حالات پر قابو پاتی ہیں ۔

انہوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرا ن شاہ میں پاکستان الیون اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان میچ کے انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ، پشاور زلمی، دونوں ٹیموں اور میڈیا کے ساتھ ساتھ شمالی وزیر ستان اور فاٹا کے بہادر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

 

تازہ ترین