• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گزشتہ ہفتے فیشن ویک منایا گیا جس میں سترہ نامور ڈیزائنرز کی کلیکشن کو عوام نےخوب سراہا۔

فیشن پاکستان کونسل کے تحت ہونے والے فیشن ویک میں موسم سرما اور شادی بیاہ کی مناسبت سےہلکے رنگوں کے ملبوسات اور شوخ رنگوں پر مبنی پارٹی اور برائیڈل وئیرپیش کئے۔

FashionSlideShow_02

ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے جدید کٹس کے ساتھ روایت کے امتزاج کو بھی اس میں شامل کیا ہے۔

ملبوسات میں نیٹ، سلک، اورگینزہ اور شیفون کا کلیکشن ڈسپلے کیا گیا جبکہ سولڈ کلرز کے پیراہن بھی نمایاں رہے۔

تین روز تک جاری رہنے والے ونٹر فیسٹیول میں جدید اور روایتی ملبوسات کے علاوہ میک اپ ہیر اسٹائل اور جیولری کے ٹرینڈر کو بھی شوکیس کیا گیا۔

FashionSlideShow_01

فیشن پاکستان ویک میں ملبوسات کو موسم سرما اور شادی بیاہ کے سیزن کے لحاظ سے ڈیزائین کیا گیا۔ پارٹی وئیر اور برائیڈل ملبوسات نے شرکاء توجہ خوب سمیٹی۔

تازہ ترین