• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل ٹاؤن کمیشن رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،طلال چودھری

Model Town Commission Report Has No Legal Status Talal Chaudhry

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، رپورٹ آنے کے بعد جوکچھ ہونا ہے وہ پہلے ہی ہوچکا،سانحہ ماڈل ٹاؤن،دہشت گردی کی عدالت میں ٹرائل ہوچکا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں طلال چودھری کا کہنا تھا کہ کمیشن کی رپورٹ پرزیادہ سے زیادہ ایف آئی آر اورٹرائل ہوسکتاہے،دونوں ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ شائع کرنی ہے تودیگرکمیشن کی رپورٹس کیوں نہیں؟

طلال چودھری نے کہا کہ یہ کون سے جادوگرہیں جوبتادیتے ہیں کہ کونسی درخواست ہوگی اورکیا کارروائی ہوگی، جادوگروں نے کہا حدیبیہ پیپرز مل کھلے گا اوروہ کھل بھی گیا۔

انہوںنے کہا کہ تمام کارروائیوں کا نشانہ شریف فیملی ہی کیوں ہے؟نقصان شریف فیملی یا ن لیگ کا نہیں پاکستان کا ہورہا ہے۔

وزیرمملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ پچھلی مرتبہ ایٹمی دھماکا کرنے کی وجہ سے نوازشریف کوجلاوطن کیا گیا،اس مرتبہ سی پیک کی وجہ سے پہلے دھرنا ہوا اوراب ہٹایا گیا۔

تازہ ترین