خیبر پختونخوامیں مزید 270 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ اب تک ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔
ڈینگی رسپانس یونٹ خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں ایک ہزار 682 افراد کے ڈینگی کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 270 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 381 مریض زیر علاج ہیں۔