• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Four Suspects Arrested In Tanya Murder Case

تانیہ قتل کیس میں جامشورو پولیس نے سہولت کاری کے الزام میں سیہون کے چار رہائشی افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تانیہ قتل کیس کے گرفتار ملزم خان نوحانی کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے مٹیاری میں کارروائی کی گئی جس کے دوران سیہون سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد میں نظیر سولنگی، ندیم شیخ، باقر شیخ اور نادر نوحانی شامل ہیں جو گرفتار ملزمان خان نوحانی اور مولا بخش نوحانی کے سہولت کار ہیں۔

دوسری جانب تانیہ کیس کی تحقیقات کے لئے بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ آفتاب پٹھان نے مقتولہ کے ورثا کو سیکیورٹی فراہم کر کے کل کراچی طلب کرلیا ہے۔

مقتولہ کے لواحقین کل جے آئی ٹی کو تانیہ قتل سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

تانیہ کے لواحقین کا الزام ہے کہ 7 ستمبر کو سیہون کے نواحی علاقے جھانگارا میں شادی سے انکار پر ملزم خان نوحانی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تانیہ خاصخیلی کو قتل کردیا تھا۔

تازہ ترین