• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر ایئر لائن نے ہوا ئی جہاز میں ڈبل بیڈ سروس شروع کردی

Qatar Airways Becomes Worlds First Airline To Roll Out Double Beds In Business Class

قطر ایئرویز نے اپنی بزنس کلاس میں آرام دہ ڈبل بیڈ کا اضافہ کرکے دنیا کی پہلی ایئرلائن کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

ایئر لائن میں 4مسافر ایک ساتھ سفر کررہے ہوں تو وہ اپنی نشستوں کو بیڈ کی صورت دے سکتے ہیں اور اسے ایک نجی اور ذاتی جگہ بناسکتے ہیں۔ اس طرح اہلِ خانہ اور دوست آرام سے پرائیویٹ ماحول بناسکتے ہیں۔

اس ایئرلائن میں درمیانی 2سیٹیں مکمل بستر میں تبدیل ہوجاتی ہیں اور اطراف میں پارٹیشن اسے پرائیوٹ کمرہ بنادیتا ہے جبکہ 2ٹی وی اسکرین بھی اس کے ساتھ لگائے گئے ہیں۔

قطر ایئرویز نے اسے ’کیوسویٹس‘ کا نام دیا ہے۔ ایئرلائن کے یورپی سینئر نائب صدر جوناتھن ہارڈنگ نے کیوسویٹس کو بزنس کلاس کی بھی فرسٹ کلاس پروڈکٹ قرار دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ آسمان پر بھی ڈبل بیڈ فراہم کررہے ہیں جو ایک نئی اور انقلابی سروس ہے۔

اس میں سفر کرنے والے افراد ایک بالکل نیا اور خوشگوار تجربہ حاصل کرسکیں گے۔

کیوسوئٹس ابھی صرف لندن کی پروازوں کے لیے پیش کیا گیا ہے تاہم اگلے مرحلے میں اس سروس کو نیویارک سے پیرس کی پروازوں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

 

تازہ ترین