• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی امیر ترین خاتون 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

The Worlds Richest Woman Died At 94 Years

دنیا کی امیر ترین خاتون لِیلیان بیٹنکورٹ 94سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ۔وہ کاسمیٹک کمپنی کی مالک تھیں۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لیلیان بیٹن کورٹ چل بسی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لیلیان کو متعدد دماغی بیماریاں لاحق تھیں۔

ذرائع کے مطابق2017 میں لیلیان کے پاس 40 ارب ڈالر دولت تھی اور وہ دنیا کی امیر ترین خاتون کی حیثیت سے جانی جاتی تھی ۔

ان کے والد یوجین شوئلر نے 1907 میں کاسمیٹک کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ 2012 میں صحت خراب رہنے کی وجہ سے لیلیان بیٹن کورٹ کمپنی کے بورڈ سے علیحدہ ہو گئی تھیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لیلیان نے ذاتی طور پر کمپنی کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچانے کے لیے بہت محنت کی اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین