• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام: کئی شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی

Ban On Pillion Ride In Islamabd From 6 Muharram

محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد،لاہور، کوئٹہ اور ہنگو میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے موٹرسائیل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 6 محرم الحرام سے یوم عاشور تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی۔

دفعہ 144 کےتحت دارلحکومت میں کھلونا نما اسلحے پر پابندی کا اطلاق 2 ماہ تک رہے گا جب کہ ڈرونز کو ماتمی جلوس اور مجالس کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے ڈرون کیمرے کے استعمال پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی 9 اور 10محرم کو لاہور میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تلاشی کے بغیر سامان ماتمی جلوسوں کے اندر نہیں لے جایا جاسکتا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے مجالس اور جلوسوں کو طے شدہ اوقات پر ختم کرنے کی پابندی کی بھی ہدایات کی ہیں۔

بلوچستان کی صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں یکم محرم الحرام سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق 10محرم تک رہے گا۔

اسی طرح خیبر پختون خوا حکومت نے ضلع ہنگو میں یکم محرم سے 13 محرم الحرام تک موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد لگادی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنیوالوں کو گرفتار کرکے ان کی موٹرسائیکل ضبط کی جائےگی۔

تازہ ترین