• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی رینجرز پنجاب کا ہڑپال اور چارواہ سیکٹرکا دورہ

Dg Rangers Visits Harpal And Chakiwara Sector

ڈی جی رینجرزپنجاب نے ورکنگ باؤنڈری بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اورشہداء کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری کےچاروااورہرپال سیکٹر کو نشانہ بنایا، پاکستان رینجرزپنجاب کی جانب سے بھارتی جارحیت کیخلاف موثرجوابی کارروائی بھی کی گئی۔

کشیدہ صورتحال کے باعث مقامی افرادکی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے ۔

بھارتی گولہ باری اورفائرنگ سے شہید ہونے والے 3افرادکی نمازجنازہ آبائی گاؤں بینی سلہریاں میں اداکردی گئی ہےجس میں ڈی جی رینجرز پنجاب اظہر حیات سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران اورمقامی افرادنے شرکت کی ۔

ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے ورکنگ باونڈری کا دورہ کیااورمؤثر جواب دینے پر جوانوں کے جذبے کی تعریف کی ۔

ڈی جی رینجرز پنجاب نے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کی ۔

تازہ ترین