• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سابق صدر نیشنل بینک کو گرفتار کرلیا گیا

Ex Nbp President Ali Raza Arrested On Shc Orders

نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا سمیت 5افراد کو ضمانت منسوخ ہونے کے بعدگرفتار کرلیا گیا،سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت منسوخ کرکے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیاتھا۔

نیب نے سابق صدر نیشنل بینک علی رضا، 2 ریجنل چیفس اور جی ایم بنگلادیش کو گرفتارکر لیاہے،ریفرنس میں 16 ملزمان نامزد ہیں، جبکہ 7 بنگلادیشی باشندے مفرورہیں ۔

ریفرنس میں نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکوٹر یاسر صدیق مغل پیش ہوئے۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 18ارب کا نقصان پہنچایا۔

ملزمان کوکل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین