• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھارتھ ملہوترا سے علیحدگی،عالیہ بھٹ بول پڑیں

Breakup With Sidharth Malhothra Alia Bhutt Speak Up

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا سے علیحدگی کی خبروں پر آخر کا ر بول پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اپنی فلم ’ راضی ‘ کی شوٹنگ کے لئے پٹیالہ جارہی تھی تو مجھے پتا چلا کہ میری اور سدھارتھ کی علیحدگی کی خبریں میڈیا پر چل رہی ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ سدھارتھ ملہوترا سے علیحدگی کی خبروں میں صداقت نہیں، میرا کسی کے ساتھ رشتہ نہیں بناتو علیحدگی کی خبر کیسے سچ ہوسکتی ہے؟

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ ایسی افواہیں کبھی ختم نہیں ہوسکتیں، میں اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں ،ساری توجہ کیرئیر پر ہے ،ابھی میں میرا فوکس فلم ’ راضی‘ پر ہے۔

بھارتی میڈیا میں سدھارتھ ملہوترا سے علیحدگی کے بعد عالیہ بھٹ کے رویے میں تبدیلی اور خود تک محدود رہنے کی خبریں آرہی ہیں،وہ فلم ’راضی‘ کے سیٹ پر وہ لوگوں سے زیادہ بات چیت نہیں کرتیں ، جب بلایا تب ہی آکر اپناسین فلم بند کراتی ہیں۔

اس سے قبل سدھارتھ ملہوترا کو لے کر جیک لین فرنینڈس اور عالیہ بھٹ میں سرد جنگ کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنیں۔

تازہ ترین