• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان جیسے لیڈر سے ملاقات میرے لئے شرف کا باعث ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک میں امریکی صدر نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کی اور علاقائی مسائل کے پرامن حل کے لئے فروغ پر بات چیت کی۔

اس دوران دنیا کے دوبڑے اور اہم ممالک کے صدور کے درمیان عالمی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے عزم پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں صدور نے 25 ستمبر کو ہونے والے شمالی عراقی انتظامیہ میں مجوزہ ریفرنڈم کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے سنگین نتائج برآمد ہونے کی نشاندہی کی۔

ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ترک صدر اردگان سے ملاقات میرے لیے باعث شرف تھی کیونکہ وہ ایک ایسے ملک کے لیڈر ہیں جو کہ انتہائی حساس خطے میں واقع ہے۔

ترکی اور امریکہ کے درمیان گہرے دوستانہ روابط ہیں اور ہمارے درمیان سیاسی سمیت ذاتی نوعیت کے تعلقات بھی قائم ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین