• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی فرانس کے تحت بلاول بھٹو کی سالگرہ تقریب

Pp France Celebrates Bilawals Birthday

پیپلز پارٹی فرانس کے تحت پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے، ان کا کہنا تھا کہ اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی ماں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر چاروں صوبوں کی زنجیر بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول اپنی آئندہ سالگرہ موقع پر ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔

تقریب کے دوران چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے دیگر کارکنوں کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کے حق میں نعرےلگائے۔

فاروق فاروقی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح جیالوں میں نئی روح پھونک دی ہے،جس کی بدولت وہ دن دور نہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک پر دوبارہ حکمرانی کرے گی۔

 

تازہ ترین