• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن نے ’ نیوٹن ‘ کو منفرد نوعیت کی فلم قرار دیدیا

بالی ووڈ کے ممتاز اداکار امیتابھ بچن نےنوجوان اداکار راج کمار رائو کی فلم ’ نیوٹن کو خوب سراہا اور اسے حقیقت پر مبنی فلم قرار دیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے کہا کہ نیوٹن کی کہانی زندگی کے مختلف پہلوئوں کی عکاسی کی گئی ہے ،ایسا اپنی نوعیت کی منفرد فلموں میں ہی ہوتا ہے۔

اداکار راج کمار راؤ نے فلم کو سراہنے پر اداکار امیتابھ بچن کا شکریہ ادا کیا،اس سے قبل بگ بی نےفلم’ بریلی کی برفی‘ میں راج کمار رائو کی اداکاری دیکھ کر انہیں تعریفی خط لکھا تھا۔

نیوٹن فلم میں کہانی سرکاری کلرک کے گرد گھومتی ہے، جسے باغیوں کے قصبے میں الیکشن کے دوران ڈیوٹی پر مامور کیا جاتا ہے اور اس دوران سے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تازہ ترین