• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن رابطہ

Indo Pak Dgmos Contact On Hotline

ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کے بعد پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابط ہوا ہے۔

ہاٹ لائن رابطے کے دوران پاک فوج کے ڈی جی ایم او نے ورکنگ باؤنڈری کے علاقے میں بھارت کی طرف سے جان بوجھ کر پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کا ایشو اٹھایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم اومیجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خصوصی ہاٹ لائن رابطے کے دوران بھارتی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ پر واضح کر دیا کہ اپنے شہریوں کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے دفاع کے لیے اور بھارت کو جارحیت سے باز رکھنے کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔

ڈی جی ایم او کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے اور اس کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

میجر جنرل ساحر شمشاد نے نے شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جان لے کہ پاکستان ہر قیمت پر اپنے شہریوں کا دفاع کرے گا۔

بلا اشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے ورکنگ باؤنڈری پر 6پاکستانی شہری شہید اور 26 شہری زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف وزری سے اب تک تمام دو طرفہ انڈراسٹینڈنگز کو نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین